بیجنگ………چین کی جانب سے غیر ملکیوں کے لئے ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے لئے قوانین میں ترمیم کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بیجنگ میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد مستقل رہائش اختیار کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے ۔
بیجنگ کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے لئے چین میں مستقل رہائش با آسانی اختیار کرنے کے لئے نئے قوانین کا نفاذ یکم مارچ سے ہو گا ۔ان قوانین کے تحت چین میں اعلیٰ عہدوں پر فرائض سرانجام دینے والے غیر ملکی شہری ، دیگر ممالک میں پیدا ہونے والے چینی ،کاروباری افراداور چین میں تعلیم مکمل کرنے والے غیر ملکی طلباءمستفید ہو سکیں گے ۔ ان قوانین کے تحت پی ایچ ڈی ڈگر ی کے حامل غیر ملکی شہریت رکھنے والے چینی شہری جو کہ یونگ گوانکن میں واقع سلیکون ویلی میں چار سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں وہ بھی چین میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے مجاز ہوں گے ۔