کویت سٹی (ایم زیڈ شرفی سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت کے نائب صدر ملک طالب حسین صدیقی کی خوشدامن مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی لیبر ھاؤس جلیب الشیوخ کویت میں منعقد ہوئی، جس میں کویت میں مقیم معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب کی نقابت حکیم طارق محمود صدیقی نے زبردست انداز میں کی۔
قران خوانی کے بعداس تعزیتی تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمدرضوان عارف کے حصہ میںآئی ۔ہدیہ نعت رسول مقبولۖ معروف نعت خواں محمد عاقب اعجازنے حاصل کیا محفل میں ایک سماں باندھ دیا۔
ماں کی شان کی مناسبت سے ایک نظم شبیر بٹ نے پیش کی،آصف ملک نے بھی ایک نعت شریف ۖ پیش کی ،صاحبزادہ قاری محمد رضوان عارف نے فلسفہ موت وحیات اور ایصال ثواب ہر ایک مدلل بیان کیا۔حقوق والدین اور ماں کی عظمت پر بھی قران وسنت کی روشنی ضابطہ شریعت کی روح سے بیان کیا۔
تقریب کے آخر میں ملک طالب حسین صدیقی کی خوشدامن مرحومہ جو ان کی پھوپھی بھی تھیں کے ایصال ثواب و بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔اس موقع پر عبدالستار ایدھی مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس تعزیتی تقریب میں کویت میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (ن)کویت کے صدرمیاں محمد ارشد ،پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی ، حاجی عبدلشکور،اختر مغل،اعجاز احمد،ریاض دیوان، برکت علی شبیربٹ چوہدری آفتاب محمد سلیم غلام نبی حکیم طارق محمود قاری محمد رضوان ملک طالب حسین ، ارشد بٹ اشفاق علی ندیم اکبر عابد ملک ،عاقب اعجاز ملا محمد طارق ،حافظ محمد گلزار ،سہیل انجم بٹ علی رضا ،انجم بٹ ،ملک آصف ،رانا شبیر احمد ،حاجی جاوید اقبال اشرف باجوا کے علاوہ کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔۔۔