قطر میں افغان حکومت اور طالبان کی مذاکراتی ٹیموں نے اختلافی موضوعات پر اپنے مذاکرات دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان احمد نادر نادری نے خبر دی ہے کہ فریقین نےاختلافی مسائل پر اپنے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات گزشتہ بارہ روز سے تعطل کا شکار تھے جو اب پھر شروع ہو گئے ہیں۔