counter easy hit

آج کی سب سے بڑی خبر : طالبان اور امریکہ کے درمیان معاملات طے ، کن شرائط پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ؟ آپ بھی جانیے

کابل(ویب ڈیسک) طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں عارضی جنگ بندی پر رضامند ہیں جس سے امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق امن معاہدے کے نتیجے میں واشنگٹن افغانستان میں 18 سال

 

خان صاحب کا اسکینڈل سامنے لانے کی دھمکیاں دینے والی حریم شاہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہی ۔۔۔۔ موصوفہ کی ایسی شخصیت کی گود میں بیٹھے ہوئے تصاویر سامنے آگئیں کہ ہر طرف شور مچ گیا

سے جاری رہنے والی جنگ کے بعد اپنی افواج کو واپس ملک میں بلاسکتا ہے۔اس معاہدے میں امریکا طالبان کی جانب سے اس بات کی ضمانت چاہتا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو دہشت گرد گروہ کے لیے بیس کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔اس وقت امریکا کے 12 ہزار فوجی افغانستان میں موجود ہیں، توقع ہے کہ طالبان سربراہ معاہدے کو منظور کرلیں گے۔طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی مدت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم اطلاعات ہیں یہ کہ 10 روز تک جاری رہ سکتی ہے۔جنگ بندی پر رضامند ہونے سے قبل طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے 4 اراکین نے حکمران کونسل سے ایک ہفتے تک ملاقاتیں کیں جس کے بعد مذاکرات ٹیم اتوار کے روز اپنے سیاسی دفتر قطر واپس آگئی۔تنازع میں دونوں طرف کے افغانوں کے درمیان براہِ راست مذاکرات انتہائی اہم ستون ہے جس کے لیے ایک سال سے امریکا اور طالبان کے درمیان ادھیڑ بن جاری ہے۔امریکا اور طالبان کے مابین معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد 2 ہفتوں میں بیان الافغان مذاکرات ہونے کی توقع ہے جو اس بات کا تعین کریں گے جنگ کے بعد افغانستان کا مننظر نامہ کیسا ہوگا اور طالبان اس میں کیا کردار ادا کریں گے۔

TALIBAN, AND, USA, GOT, REACHED, TO, UNDERSTANDING, OF, WAR, ENDED, AND, NO, ATTACKES, WERE, MADE, TO, USA, ARMY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website