counter easy hit

چوبیس گھنٹوں میں ہی وعدہ خلافی۔۔!! 16 صوبوں میں 33 حملے۔۔۔۔ طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، تشویشناک خبر

ننگر ہار (ویب ڈیسک) امارت اسلامی افغانستان (طالبان) کی جانب سے افغان سکیورٹی فورسز پر حملے دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے اگلے ہی روز ایک حملے میں افغان پولیس کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منگل کے روز صوبہ لوگر میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان میں کاپر کی کان کے قریب شدید جھڑپیں ہوئی۔ لوگر کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ا ن جھڑپوں میں افغان پولیس کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔ افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے نہ تو حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی وضاحتی بیان دیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کی ایک ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کی جانب سے 16 صوبوں میں 33 حملے کیے گئے ہیں جن میں 6 عام شہری مارے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کا کتنا نقصان ہوا ہے ۔خیال رہے کہ امریکہ طالبان امن معاہدے کے باعث ایک ہفتے کیلئے عارضی جنگ بندی کی گئی تھی ، معاہدہ ہونے کے بعد پیر کے روز جنگ بندی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رہنما افغان طالبان ملا عبدالغنی سے رابطہ، امریکا کی جانب سے افغانستان کی تعمیر نو کیلئے طالبان کی بھرپور معاونت کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پہلی مرتبہ افغان طالبان کے کسی رہنما سے براہ راست رابطہ کیا گیا ہے۔29 فروری کو افغان امن معاہدہ ہونے کے بعد افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے کچھ متنازعہ بیانات دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے امن معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہوگئے تھے۔ اب اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے رہنما ملا عبدالغنی برادر سے رابطہ کیا ہے۔ اس دوران ملا عبدالغنی برادر نے امریکی صدر کو یقین دہانی کروائی کہ اگر امریکا اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گا تو طالبان کسی صورت دھوکہ نہیں دیں گے۔

TALIBAN ATTACKED AFGHAN FORCES FOR 33 TIMES IN LAST 24 HOURS.JPG

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website