counter easy hit

طالبان جنگ نہیں جیت سکتے، امن عمل کا حصہ بن جائیں، امریکی کمانڈر

افغانستان میں امریکی فوج کی قیادت کرنے والے جنرل جان نیکلسن کا کہنا ہے کہ طالبان امریکا سے جنگ نہیں جیت سکتے اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ امن عمل کا حصہ بن جائیں۔

Taliban can not win the war, become a part of peace process, American commander

Taliban can not win the war, become a part of peace process, American commander

کابل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جنرل جان نیکلسن کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں ناکام نہیں ہوں گے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی بھی امریکا کی طویل المدتی جنگ کی عکاس ہے۔ امریکی فوج کے جنرل نے کہا کہ طالبان ایک جرائم پیشہ گروہ بن چکا ہے اور وہ امریکا سے جنگ نہیں جیت سکتا اس لئے اسے چاہیے کہ امن عمل کا حصہ بن جائے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ فوج پر افغانستان مشن کو ختم کرنے کے لئے کوئی حتمی ہیڈ لائن نہیں دی گئی اور یہ پالیسی ہمارے عزم کو ثابت کرتی ہے۔

جنرل نیکلسن کا کہنا تھا کہ امریکی اور نیٹو ایڈوائزرز کی جانب سے افغان ایئرفورس اور اسپیشل فورسز کی تربیت کے لئے مختلف پروگرامز کو بڑھایا جائے گا اور مقامی فورسز کو ہر اعتبار سے منظم کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ رواں سال فروری میں جنرل نیکلسن نے کانگریس کو بتایا تھا کہ انہیں افغانستان میں مزید فوجیوں کی ضرورت ہے جب کہ امریکی صدر نے نئی افغان پالیسی میں 4 ہزار فوجیوں کو افغانستان بھیجنے کی منظوری دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website