کابل : سات ہزار سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود افغان حکومت شہر پر قبضہ برقرار رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے اور طالبان ایک بار پھر رہائشی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق غیر مؤثر اور کمزور قیادت کی وجہ سے افغان فورسز کے اہلکار لڑنے سے کترا رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی بمباری کا نشانہ بننے کے بعد ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے حکام نے قندوز میں موجود واحد بین الاقوامی ہسپتال کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔