پشاور (جیوڈیسک) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ طالبان کی صورت میں داعش پہلے سے ہمارے ملک میں موجود ہیں کیونکہ پچھلے 12 سالوں سے طالبان یہاں جو کچھ کررہے ہیں کیا وہ داعش سے کم ہے۔
پشاور میں پریس بریفنگ کے دوران کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا خطرہ ضرورموجود ہے لیکن اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں جب کہ طالبان کی صورت میں داعش پہلے سے ہمارے ملک میں موجود ہیں کیونکہ پچھلے 12 سالوں سے طالبان یہاں جو کچھ کررہے ہیں کیا وہ داعش سے کم ہے۔
کورکمانڈر پشاور کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے نام بدلنے سے ہمیں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت ہے، ہماری دہشت گردوں پر مکمل نظر ہے چاہے وہ کسی بھی نام سے ملک کے لیے خطرہ ہوں ہم ان سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔