کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے حلقہ 246سے ضمنی الیکشن کے امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی جب ہلاکت ہوئی تو جماعت اسلامی کے امیر نے اسے شہید قرار دیا۔
فیڈرل بی ایریا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید نے کہا کہ بڑے بڑے دہشتگرد جماعت اسلامی والوں کے گھروں سے برآمد ہوئے، کراچی کے عوام کو آزاد کرانے کا دعوی کرنے والی جماعت اسلامی، پی ٹی آئی نے معاہدہ نے کے پی کے میں معاہدہ کیا کہ خواتین کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے نہیں دینگے۔
انھوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی نے طالبان کی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، اور جب پاکستان بنا تو جماعت کے بانی امیر مولانا مودودی صاحب نے پاکستان کے قیام کی مذمت کی۔کیاایسے لوگ کراچی کی خدمت کریں گے اور تعمیر کریں گے۔