طالبان : افغان طالبان نے افغان صدر اشرف غنی اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن کی رمضان میں جنگ روکنےکی اپیل مستردکردی،، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےاس حوالے سے کہا اسلام کے بڑے غزوات رمضان میں ہوئے تھے جن میں جنگ بدر اور فتح مکہ شامل ہیں۔ترجمان کاکہناتھاکہ رمضان میں ہر عبادت کا ثواب زیادہ ہوتا ہے اس لئےاس ماہ میں ہمارےجنگجو کارروائیاں مزید تیز کرینگے۔افغان صدر اشرف غنی اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے الگ الگ پیغام میں جنگ بند کی اپیل کی تھی ۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتونےبھی تمام فریقوں سے جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ اپریل میں موسم بہار آپریشنز شروع کرنے کے بعد طالبان نے حملے تیز کئے ہیں اور روایتی پشتون اکثریتی علاقوں سے جنگ کو شمال اور مغربی علاقوں تک پھیلادیاہے۔