counter easy hit

افغان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، طالبان کی قید سے 69 مغوی رہا

Taliban released 69 hostages

Taliban released 69 hostages

کابل ……افغان صوبے ہلمند میں سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کرکے 69 مغویوں کو طالبان کی قید سے آزاد کرا لیا ۔افغان وزارت دفاع کے مطابق رہا کرائے گئے مغویوں میں 37 فوجی ، 7 پولیس اہلکار اور 15 شہری شامل ہیں ، طالبان نے کئی ماہ سے ہلمند کے کئی اضلاع پر قبضہ کررکھا ہے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ہلمند میں طالبان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔