counter easy hit

طالبان افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کو بحال کریں: جان کیری

Taliban resume talks

Taliban resume talks

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے امن عمل میں طالبان کی شرکت سے تشدد کی کارروائیاں بند کرنے میں مدد ملے گی۔
کابل: (یس اُردو) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ کابل اور واشنگٹن حکام طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن عمل میں طالبان کی شرکت سے تشدد کی کارروائیاں بند کرنے میں مدد ملے گی۔ افغان طالبان نے گزشتہ ہفتے کابل حکومت سے مذاکرات سے انکار کر دیا تھا۔ وزیر خارجہ کیری نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی