counter easy hit

ایران اورترکی میں طالبان کے حامیوں نے تحریک طالبان کا پرچم لہرا دیا، افغانستان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)قطر اور متحدہ عرب امارات میں طالبان کے سیاسی دفاتر کے بعد نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایران میں افغان طالبان کے حامیوں کے سامنے آنے کے بعد ترکی کے شہر استنبول میں بھی طالبان کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ عید الاضحی کی تعطیلات میں افغان سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر ترکی میں متعدد طالبان حامیوں کی تصاویر شائع کی گئیں۔۔ان میں طالبان کے حامیوں کو طالبان کا پرچم اٹھائے اور اسے لہراتے دکھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کے حامیوں نے ایرانی دارالحکومت تہران کے باغات میں انتہا پسند مذہبی تنظیم کے جھنڈے اٹھائے اور ان کی تصاویر بنوائیں۔ حالانکہ طالبان افغانستان میں ایک آئنیی اور دستوری حکومت کے خلاف خونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ افغانستان کی سول سوسائٹی نے سوشل میڈیا پر ترکی اورتہران میں طالبان کے جھنڈے لہرانے کے واقعے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website