اسلام آباد : قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے افغانستان میں تشدد کی لہر میں کمی آئے گی۔
پاکستان طالبان پر زور دے رہا ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں کیونکہ لڑائی مسائل کا حل نہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر طالبان نئے سربراہ کے انتخاب پر اختلافات ختم کر دیں تو پاکستان طالبان کو مذاکراتی عمل میں دوبارہ شامل ہونے پرراضی کرسکتا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان طالبان پر زور دے رہا ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں کیونکہ لڑائی مسائل کا حل نہیں۔