لاہور: معروف صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان پس پردہ معاملات طے کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان مفاہمت موجود ہے اور یہ مفاہت پچھلے کئی سال سے موجود ہے۔لیکن تحریک انصاف کے رہنماؤں کو یہ خدشہ ہے کہ اگر چوہدری نثار الیکن جیت کرآتے ہیں یا پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے تو پھر ان کوپنجاب دیا جائے گا۔جب کہ وفاقی حکومت عمران خان چلائیں گے،تو پس پردہ چوہدری نثار کے ساتھ یہ بات چل رہی ہے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے اندر بھی وزارت اعلی کے لیے بہت سے امیدوارہیں جن میں شاہ محمود قریشی،،فواد چوہدری وغیرہ شامل ہیں۔اور یہ تمام تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن بھی لڑنا چاہتے ہیں۔سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد یہ بات جانتے ہیں کہ ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف تو ان کے کنٹرول میں آ جاتے ہیں لیکن چوہدری نثار کسی کے کنٹرول میں نہیں آتے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ چوہدری نثار کو الیکشن سے قبل ہی پارٹی سے نکال دیا جائے۔ یاد رہے کہ چوہدری نثار اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کئی اختلافات موجود ہیں۔اور ان اختلافات کی خبریں میڈیا پر بھی آتی ہیں۔۔چوہدری نثار سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔لیکن دوسرے طرف نواز شریف اپی بیٹی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز ن لیگ کے ہر جلسے میں اپنے والد کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں جب کہ اپنے والد کے ہمراہ نیب کے مقدمات میں پیشیاں بھی بھگت رہی ہیں۔