لندن(ویب ڈیسک) میچ کے دوران بھارتی بلے باز مہندر سنگھ دھونی زیادہ تر اور کے سٹیکر بلے پر لگا کر کھیلتے ہیں لیکن اس ورلڈ کپ میں وہ ہر میچ میں مختلف کمپنیوں کے سٹیکر لگا کر کھیل رہے ہیں، جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ بھی انہیں داد دیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دھونی کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں دھونی ان تمام کمپنیوں کے سٹیکرز بار ی باری بلے پر لگا کر کھیل رہے ہیں جو انہیں ماضی میں سپورٹ کرتی رہیں اور اس ورلڈ کپ میں وہ ان کمپنیوں سے بلے پر سٹیکر لگانے کے کوئی پیسے بھی وصول نہیں کر رہے۔رپورٹ کے مطابق مہندر سنگھ دھونی اس ورلڈ کپ کے میچوں میں ایس جی، ایس ایس، بی اے ایس اور دیگر ناموں کے سٹیکر لگا کر کھیل رہے ہیں۔ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچوں میں انہوں نے بلے پر ایس جی کا ’لوگو‘ لگا رکھا تھا۔ اس بار وہ یہ سب سٹیکر مفت لگا کر کھیل رہے ہیں حالانکہ وہ ایک میچ میں کسی کمپنی کا سٹیکر اپنے بلے پر لگانے کے 10سے 15لاکھ بھارتی روپے (تقریباً22لاکھ 92ہزار سے 34لاکھ 38ہزار پاکستانی روپے)وصول کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک روزہ میچوں کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم بازی لے گئی جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر آ گئی۔ایک روزہ میچوں کی نئی رینکنگ میں بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسر ے، نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ ساؤتھ افریقہ فہرست میں پانچویں نمبر براجمان ہے۔ پاکستان کی چھٹی، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں جبکہ افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔ بلے بازی کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے اور رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے اور روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے ڈو پلیسز چوتھے، نیوزی لینڈ روزٹیلر پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے انگلینڈ کے جوئے روٹ ساتویں، نیوزی لینڈ کے کین ویلیم سن آٹھویں،ساؤتھ افریقہ کوئنٹن ڈی کاک نوویں جبکہ ایرون فنچ فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 27
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276