اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ قرض کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان انسان کے صدیوں کے تجربات کا نچوڑ ہے ، یہ با ت ہر کوئی جانتاہے ، یہ صدیوں کے تجربات ہیں ، انفرادی طور پر ہو یا اجتماعی طورپر قرض بہت بڑی لعنت ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار حسن نثار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا قرض کے حوالے سے بیان کوئی نئی بات نہیں ہے ، یہ بیان صدیوں پر محیط انسان کے تجربات کانچوڑ ہے ، یہ با ت ہر کوئی جانتاہے ، یہ صدیوں کے تجربات ہیں ، انفرادی طور پر ہو یا اجتماعی طور پر قرض بہت بڑی لعنت ہے،پچھلے جو کرگئے ہیں وہ بھی کمال تھا اور یہ حکومت جو کررہی ہے ، وہ بھی کمال سے کم نہیں ہے ۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اس وقت گروی پڑے ہیں اس لیے ہمیں قرضوں کے حوالے سے فکر کرنی ہوگی، خدشہ یہ ہے کہ کہیں دشمن قرضے کے بدلے بندوق ہی نہ لے جائے اس لیے کرائے کی بندوق بننے کی باتیں بعد میں دیکھنی ہونگی ۔