counter easy hit

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب

Pakistan and IMF

Pakistan and IMF

دبئی ……..پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کر دی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کر دی ، جس کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض ملے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ قرضے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔