counter easy hit

مذاکرات ناکام: پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری

پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات ناکام ہونے کےبعد ڈاکٹرز کی ہڑتال 11 ویں روز بھی جاری ہے۔

Talks failed: Young doctors strike in Punjab continued on eleventh day

Talks failed: Young doctors strike in Punjab continued on eleventh day

پنجاب حکومت اب تک 70 سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرچکی ہے اور نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت کے نمائندوں اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انڈکشن پالیسی اور سیکریٹری ہیلتھ کی برطرف کا مطالبہ لیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج گیارہویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ لاہور کے سول اور جناح اسپتال سمیت ملتان کے نشتر اسپتال، انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی، سول اسپتال، چلڈرن کمپلیکس، شہباز شریف اسپتال  اور دیگر سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے او پی ڈی میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی معطل ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور گجرات سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کے باعث ینگ ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی سروسز میں اپنی ڈیوٹیز دے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website