ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔ٹنڈوآدم پولس کا کارنامہ،۱۲ سالا لڑکے پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درجکرکے جیل نھیج دیا،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانہ کے فرض شناس ایس ایچ او اور اسکی ٹیم نے ٹنڈوآدم شہر کے بھٹائی نگر کے رہائشی ۱۲ سالا معصوم لڑکے کو پکڑ کر اسکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے معسوم بچے پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے معصوم بچے پر مقدمہ درج ہونے پر سیاسی و سماجی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہیشہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات کے اڈے چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے بچوں کو پکڑ کر مقدمہ درج کیا گیا ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات ایکٹ کے مقدمے میں قید ۱۲ سالا بچے کو جیل بھیجنے کی تحقیقات کی جائے اور منشیات کے اصلی اڈون کے کلاف کاروائی کی جائے