ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔جم،اعت اسلامی کی جانب سے چلنے والی کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں ٹنڈوآدم میں دستخطی مہم چلائی گئی جماعت اسلامی صوبائی شورہ کے میمبر عبدالعزیز غوری ،نے دستخطی کیمپ کا افتتاح کیا ٹنڈوآدم شہر کے جوہر آباد محلا میں لگائی جانے والی اس مہم میں ہزاروں افراد نے کرپشن کے خلاف دستخط کئے اور جماعت اسلامی کے مؤقف کی تائید کی اس موقعے پر جماعت اسلامی رہنماؤں عبدالعزیز غوری،مشتاق عادل،اور دیگر نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سیاست عوام کی خدمت کے جذبے سے کی جاتی تھی مگر سیاستدانوں نے اس وقت سیاست کو کاروبار بنا لیا ہے وہ سیاست صرف مال بٹورنے کے لئے کرتے ہیں اور ان سیاستدانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک چاروں اطراف سے خطرات میں گھر چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران ملکی دولت لوٹ رہے ہیں باہر بیٹھے لوگ غیر ملکی مال لیکر ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں مطلب حکمران ہوں یا باہر بیٹھے لوگ سبھی ملک کو نقصان پنہچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی رپورٹیں آنے کے بعد پورے ملک میں تو چور ،وہ چور کی آوازیں آرہی ہیں الحمد للہ جماعت اسلامی کا دامن پاک ہے یہ واحد جماعت ہے جسکے خلاف کرپشن کی کوئی چارجز نہیں ہے انہوں نے کہا کرپشن کیرنے والے حکمرانوں کے پاس اب حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے اس سے پہلے کہ ملک کے عوام کے صبر کا پیمانا لبریز ہو جائے میاں صاحب اقتدار سے علحدہ ہو جائیں اور خود کو تحقیقات کے لئے پیش کریں ،انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والے ٹیکس چوروں کے دن قریب آگئے ہیں عوام ان کا خود احتساب کریگی انہوں نے کہا کہ ملکی دولت بیرون ملک بھیجنے والے حکمران کس مو سے ٹیکس دینے اور باہر سے پعسہ لانے کی تلقین کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چند خاندانوں نے باریاں لیکر ملکی دولت لوٹ کر غیر ملکی بینکوں کے پیٹ بھر دئے ہیں