ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔ٹنڈوآدم شہر کی گلزار کالونی میں با اثر افراد نے گلیوں پر قبضے کرکے گھر بنا لئے،چائنہ کٹنگ کے خلاف شہریوں کی شکایات پر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر کی گلزار کالونی میں با اثر افراد کی جانب سے گلزار کالونی پرائمیری اسکول کے ساتھ والی گلی پر قبضے کرکے گھر تعمیر کر دیئے ہیں گلیوں پر قبضے کرکے گھر تعمیر کرنے کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسکے علاوہ اسکول کے طلبہ و طالبات کو بھی اسکول تک آنے اور جانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے چائنہ کٹنگ کرکے گلیوں پر قبضے کرنے کے خلاف شہریوں نے جہان ملوکانی،سکندر علی ملوکانی ،میہار ملوکانی کی قیادت میں احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ گلزار کالونی میں چائنہ کٹنگ کرکے با اثر افراد نے گلیوں پر گھر تعمیر کر لئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم کو درخواست دی انہوں نے مختیار کار ٹنڈوآدم کو انکوائری کرنے کے احکامات دئے مگر مختیار کار نے آج تک کوئی انقوائری نہیں کی اور چائنہ کٹنگ کرنے والے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم مذید گلیوں پر قبضے کرینگے انہوں نے ڈی جی رینجرس سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی چائنہ کٹنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے