counter easy hit

ٹنڈوآدم پولیس کی جانب سے گٹکے کے کارخانوں کے خلاف کاروائیاں شروع

TANDO ADAM Police

TANDO ADAM Police

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)ٹنڈوآدم پولیس کی جانب سے گٹکے کے کارخانوں کے خلاف کاروائیاں شروع کرنے کے بعد گٹکے کے کارخانے شہر سے دیہی علائقوں کی جانب منتقل،گھناؤنا کاروبار ابھی تک جاری،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوؤدم پولیس کی جانب سے گٹکے کے کارخانوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بعد گٹکے کے کارخانوں کے مالکان کی جانب سے کارخانے ٹنڈوآدم شہر سے باہر دیہی علائقوں میں منتقل کر دئے گئے ہیں جہاں سے رازانہ لاکھوں روپئے کا گٹکا تیار ہوکر فروخت کیا جا رہا ہے ٹنڈوآدم میں گٹکا مافیا کے خلاف کاروائی شروع ہوتے ہی انہوں نے فوری طور پر اپنے کارخانے شہر سے منتقل کرنا شروع کر دئے جبکہ با اثر گٹکا فروش ابھی تک ٹنڈوآدم میں گٹکے کی تیاری میں مصروف ہیں ٹنڈوآدم کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ گٹکا تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے