ٹنڈوالہ یار (یس ڈیسک) مٹیاری میں اپنے 5 بچوں کو قتل کرنے والا سفاک باپ،پولیس نے گرفتار کرلیا، لیکن کچھ ہی دیر بعدملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ کے مطابق 10 جنوری کو ہالا میں اپنے 5 بچوں کو قتل کرنے والے ملزم علی نواز لغاری کو ٹنڈو الہ یار سے گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے تقریباً ایک ہی گھنٹے بعد کہانی میں ڈرامائی موڑ آیا۔
امجد شیخ کے مطابق ہالا تھانے منتقلی کے دورانملزم نے کانسٹیبل عثمان سے رائفل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔تعاقب کرنے پر ملزم علی نواز نے پولیس پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ مارا جانے والا ملزم اپنے ہی 5 بچوں کا قاتل تھا جس نے جعلی پیر کی باتوں میں آکر، دولت کے حصول کے لئے اپنے ہی آنگن کی خوشیاں اپنے ہی ہاتھوں سے اجاڑ ڈالیں۔