ٹنڈو جام میں مبینہ پولیس مقابلے میں 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک کر دیا گیا۔
Tando Jam: Bandits killed ten million in the value of the head
پولیس کے مطابق ٹنڈو جام میں حسینی فارم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈاکو تسلیم شیخ ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈاکو تسلیم شیخ کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ وہ 25 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔