ٹنڈوالہ یار میں نشئی باپ نے 4 دن کے بچے کو مبینہ طور پر 15 ہزار میں فروخت کردیا۔
Tandoalayar: drug father sold 4 days of baby in 15 thousand
ٹنڈوالہیار کے علاقے مدینہ کالونی کی رہائشی خاتون نے چار دن قبل بچے کو جنم دیا جسے اس کے شوہر نے مبینہ طور پر 15 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ خاتون کے مطابق اس کا شوہر عبدالغفور بنگالی نشے کا عادی ہے اور اس نے زبردستی بچہ چھینا جب کہ شوہر کا کہنا تھا کہ اس نے بیوی کے آپریشن کے لیے 15 ہزار روپے لیے تھے جسے چکتا کرنے کے لیے بچہ فروخت کیا۔ واقعے کے بعد بچے کی ماں نے تھانہ اے سیکشن میں رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خدیجہ کبرانی نامی خاتون اور اس کے شوہر اللہ ڈنو کو گرفتار کرکے ان سے بچہ بازیاب کرالیا۔
گرفتار میاں بیوی کے مطابق انہوں نے بچہ خریدا نہیں بلکہ گود لیا ہے جس کی باقاعدہ ویڈیو بھی موجود ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو خریدنا یا قانونی
adevtisement
کارروائی کے بغیر گود لینا بھی جرم ہے۔ پولیس نے بچہ ماں کے حوالے کرکے گرفتار میاں بیوی کے بیان کی روشنی میں تفتیش شروع کردی۔