ٹانک…..ٹانک کے ایجنسی سرجن ڈاکٹر عیسی خان بھیٹنی کاکہنا ہے کہ سرحدیں افغانستان سے ملنے کی وجہ سے پولیو وائرس کی پاکستانی علاقوں میں منتقلی کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔
سرجن ڈاکٹر عیسٰی خان بھیٹنی نے قبائلی عمائدین سے بات چیت کی اور میڈیا کے نمایندوں کوپولیو کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈاکٹر عیسی خان کا کہنا تھا کہ پولیو کا وائرس ہوا کے ذریعے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں با آسانی منتقل ہوسکتاہے۔پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں کے دونوں اطراف مکمل انسداد پولیو مہم چلائے جائے تو مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ سرحد کے دونوں اطراف کے قبائلی عمائدین انسدادپولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔