وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا حکمرانوں کوغلط فہمی دور کر لینی چاہیے ہم ہر صورت بنی گالہ جائیں گے۔ اگر حکومت نے مذاکرات کرنے ہیں تو عمران خان سے کریں۔
لاہور: وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا برہان انٹرچینج پر ایسی شیلنگ کی جا رہی ہے جیسے کشمیر فتح کرنا چاہتے ہیں۔ حکمرانوں نے آئین اور قانون توڑا ہے جبکہ حکومت نے تو پورا ملک ہی بند کر دیا ہے یہ رکاوٹیں غیر آئینی ہیں۔ انہوں نے کہا حکمران مذاکرات چاہتے ہیں تو عمران خان سے بات کریں۔ ہم ہر صورت سیدھا بنی گالہ جائیں گے۔ حکومت ٹینک، توپیں لے آئیں لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ حکمرانوں کو غلط فہمی دور کر لینی چاہیے خیبرپختونخوا میں مزید لوگ آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔