نیویارک …… ترکمانستان، افغانستان،پاکستان اورانڈیا کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کوعملی شکل دینے کے لیے امریکابھرپورسفارتی کوششیں کررہاہے۔اس بات کاانکشاف سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کوڈائریکٹر پالیسی پلاننگ کی جانب سےبھیج گئی ای میلز سے ہوا ہے ،29 مارچ سن2012ء کوبھیجی گئی اس میل کےمطابق چاروں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے کے لیے امریکی سفارت کاروں نے ڈیڑھ سال تک سفارتی کوششیں کیں۔اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر ایڈوائزر ڈینیل اسٹین نے اسلام آباد، نئی دلی اور کابل کے دورے کیے اورپائپ لائن شٹل ڈپلومیسی سے معاہدہ ممکن بنانےکےلیے اقدامات کیے۔