لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کے زیراہتمام لالہ موسیٰ نیوز ایجوکیشنل ایوارڈز 2015ء کی پروقار تقریب کمانڈر شہزادمیونسپل لائبریری لالہ موسیٰ میں گذشتہ روز منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت ممتاز دانش ور بشارت احمد چوہدری ایڈووکیٹ صدر کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ نے کی جب کہ مہمان خصوصی علاقے کی ممتاز سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری محمد اشرف گاکھڑی تھے ۔مہمانان اعزاز میں چوہدری محمد الیاس آف سرائے عالمگیر رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات ،نوجوان سماجی وکاروباری شخصیت ملک ابرارشہزاد،صدر پاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ ملک محمد شفیق امجد ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور جنرل کونسلر وارڈ نمبر 3لالہ موسیٰ محمد تنویر ڈار ،محمد ابراہیم سیالوی ،ڈائریکٹر سینٹ فرانسس سکول اینڈ ڈگری کالج سید ثقلین حیدر رضوی ،ایڈ منسٹریٹر نائیس انسٹیٹیوٹ آف موبائل انجیئنرنگ اینڈ کمپیوٹر ایجوکیشن لالہ موسیٰ سہیل نواز خاں ،امیر جماعت اسلامی زون 112چوہدری عرفان احمد صفی ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن حلقہ 112چوہدری انیس احمد سہنہ ،ممتاز صحافی نمائندہ روزنامہ نوائے وقت عطاء اللہ چیمہ اور دیگر شامل تھے ۔تقریب میں آمد پر علی گڑھ ماڈل سکول لالہ موسیٰ کے طلبہ وطالبات ،چیف ایڈیٹر محمد ایوب بھٹی اور دیگر سٹاف نے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔انھیں پھول پیش کیے ۔تقریب میں مرکز لالہ موسیٰ ،تحصیل کھاریاں اور تحصیل سرائے عالمگیر کی سطح پر نہم ،میٹرک اور انٹر میڈیٹ اس کے علاوہ بہترین نتائج دینے والے اداروں کو بھی یادگاری ٹرافیاں دیں گئیں ،مہمان خصوصی چوہدری محمد اشرف گاکھڑی ،چوہدری محمد الیاس ،بشارت احمد چوہدری ایڈووکیٹ اور دیگر مہمانوں نے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔نیشنل پبلک سکول تیروچک ،معظم آئیڈیل پبلک سکول گنجہ اور خصوصی بچوں کے ادارے آشیانہ کڈز کے بچے نے بہترین انداز میں ٹیبلو پیش کیے جنہیں بے حد سراہا گیا ۔تقریب سے محمد ایوب بھٹی ،مہمان خصوصی چوہدری محمد اشرف گاکھڑی ،محمد عباس چوہدری ،مس عاصمہ کرن ،پرنسپل پنجاب کالج کھاریاں مرزا خالد ،اپنے خطاب میں ماہنامہ لالہ موسیٰ نیوز کی فروغ عل کی اس کاوش کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب میں تعلیمی اداروں کے سربراہان ،اساتذہ ،والدین ،طلبہ وطالبات اور معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔