counter easy hit

تربیلا :ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل توقیر کی نماز جنازہ ادا

Tarbela helicopter

Tarbela helicopter

نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف ، کور کمانڈر ، دیگر افسروں اور شہریوں کی بھرپور تعداد نے شرکت کی
تربیلا (یس اُردو) تربیلا میں فوجی ہیلی کاپٹر کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل توقیر کی نماز جنازہ چکلالہ گیرژن میں ادا کردی گئی ۔ تربیلہ میں ہیلی کاپٹر کو رات کے وقت اڑانے کی تربیتی مشق کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل توقیر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات ، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال ، دیگر افسران اور سویلین نے شرکت کی ۔ بعد میں مرحوم کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے چکوال روانہ کر دیا گیا