لاہور کے علاقے شفیق آبادمیں دلہاپرفائرنگ کے واقعے میں ڈرامائی موڑ آگیا،پولیس نے دلہن سمیت 2افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے دلہا پر فائرنگ کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ پولیس نے دلہن سمیت دوافرادکو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی دلہا کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق گلشن راوی کا رہائشی 25 سالہ دلہا عرفان شادی کے بعد واپس گھرجارہا تھا کہ شفیق آباد کے علاقہ میں موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم نقاب پوش آئے اور گاڑی میں سوار دلہا پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔