counter easy hit

آسٹریلیا کو 264رنز کا ہدف، بابراعظم کے84رنز

تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جیت کیلئے264رنز کا ہدف دیا ہے۔ بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84رنز بنائے۔

Target of 264 runs to Australia, 84 runs of Babar Azam

Target of 264 runs to Australia, 84 runs of Babar Azam

پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز شروع کی تو شرجیل نےدھواں دار بیٹنگ کرتےہوئےچوتھے اوور میں ہی اسکور 34رنز تک پہنچادیا، اس موقع پرمحمد حفیظ صرف 4رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گیند ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔شرجیل 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47گیندوں پر 50رنز بناکرپویلین لوٹ گئے، اسد شفیق زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور صرف 5رنز بناسکے۔دوسرے اینڈ پر بابر اعظم نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی،جو ایک روزہ کیریئر میں ان کی چھٹی نصف سنچری ہے۔انہوں نے ایک روزہ میچوں میںہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔شعیب ملک 39رنز کی اننگز کھیل کر اسٹین لیک کی گیند پر وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے۔ بابر اعظم نے84رنز کی شاندار اننگز کھیلی،عمر اکمل39 اورعماد وسیم 9رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔یوں پاکستان ٹیم مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 263ربناسکی۔محمد رضوان 10اور محمد عامر 2رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے 3، ٹریویس ہیڈ نے 2 جبکہ بلی اسٹین لیک اور کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website