counter easy hit

ہدف بھارتی بیٹسمین ہونگے ،رومان رئیس،محمد نواز

Targeted Indian batsmen

Targeted Indian batsmen

کراچی…… پاکستان ٹی ٹوئینٹی ٹیم میں جگہ بنانے والے رومان رئیس اور محمد نواز کا کہنا ہے کہ دونوں ایونٹ میں ان کا ہدف بھارتی ٹیم ہے، جس کے ٹاپ بیٹسمینوں کو آئوٹ کرنا ہے۔
رومان رئیس دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ہیں جو پاکستان سوپر لیگ میں وسیم اکرم کی کوچنگ میں کھیلنے والی اسلام آباد یونائٹیڈ کے اہم بولر ہیں ،رومان رئیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایونٹ میں بھارتی ٹیم ان کے نشانے پر ہوگی۔آل راونڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ دھونی کو آئوٹ کرنا اور جڈیجا کو چوکے چھکے مارنا ان کا ہدف ہے۔