کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر کے انچارج سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر قائد الطاف حسین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنان کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔
جبکہ ایم کیو ایم کے درجنوں کارکن گرفتاریوں کے بعد لاپتہ ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سندھ حکومت، رینجرز اور پولیس نے ایم کیو ایم کو ہدف بنایا ہوا ہے۔ وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر داخلہ نوٹس لیں۔