counter easy hit

دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں طارق عزیز کا آخری سلام، پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز چل بسے

پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان، اداکار اور شاعر طارق عزیر لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے ہدایتکار قیصر افتخار نے اردو نیوز کے نامہ نگار شاہنواز سے بات کرتے ہوئے طارق عزیز کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میاں عبد العزیز پاکستانی 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے۔طارق عزیر نے ابتدائی تعلیم ساہیوال میں ہی حاصل کی۔ پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سےکیا۔
1964ء میں جب پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے پہلے مرد اناؤنسر بنے۔
1975 میں شروع ہونے والا سٹیج شو نیلام گھر نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ نیلام گھر کو بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔
طارق عزیز نے فلموں میں بھی اداکاری بھی کی۔
ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت تھی۔ سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان ان کی دیگر فلمیں ہیں۔
حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔ طارق عزیز نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 1997 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لاہور سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website