counter easy hit

بدہوکالس تادھامہ سڑک کی منظوری سے علاقہ کے عوام کے مسائل میں واضح کمی ہوگی،چوہدری عرباض طارق

Tariq Chaudhry arbaz

Tariq Chaudhry arbaz

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)وائس چیئرمین یونین کونسل علی چک چوہدری عرباض طارق بدہوکالس نے ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ بدہوکالس تادھامہ سڑک کی منظوری سے علاقہ کے عوام کے مسائل میں واضح کمی ہوگی،اس بہترین منصوبے کے آغازپرایم پی اے چوہدری محمداشرف دیونہ کے دلی مشکورہیں،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے درست فیصلہ کرکے ہمارے پینل کو کامیاب کرایاتھااورالحمدوللہ ہم نے کوششیں کرکے عوامی فلاح وبہبودکے کاموں کا آغازکردیاہے ،اوراب وہ وقت دورنہیں جب ایک ایک کرکے علاقہ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جلدہی بدہوکالس تاسندھاریہ سڑک بھی منظورہوجائے گی اور انشاء اللہ پوری یونین کونسل کی سڑکیں ودیگرتمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرائیں گے،پوری یونین کونسل ہماراگھرہے اس کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔