کراچی (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کراچی سینٹرل جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کو رینجرز نے 12 اپریل کو ان کی فیڈرل بی ایریا میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
ان پر ٹارگٹ کلرز کی معاونت کا الزام تھا۔طارق محبوب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 16 اپریل کوجوائنٹ انویسٹیگیشن کے لیے 90 روزہ حفاظتی تحویل میں سینٹرل بھیجا گیا تھا۔ طارق محبوب کی ہلاکت پررینجرز ترجمان نے ردعمل جاری کردیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت رینجرز کی تحویل میں نہیں ہوئی۔ ملزم طارق محبوب کا انتقال سینٹرل جیل کراچی میں ہوا۔ طارق محبوب کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 90 روزہ حفاظتی تحویل پرجیل بھیجا تھا۔ ان سے جوائنٹ انٹیروگیشن کی جاناتھی۔ طارق محبوب کو 16 تاریخ کو ہی جیل حکام کےحوالے کردیا گیا تھا۔ وہ رینجرز کی تحویل میں ہلاک نہیں ہوئے۔ طارق مجبوب کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔