counter easy hit

کائرہ خاندان سے ہماراتعلق وائس چیئرمینی کیلئے نہیں، شیخ طارق محمودناروے

Tariq mhmudnaruy

Tariq mhmudnaruy

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) کائرہ خاندان سے ہماراتعلق وائس چیئرمینی کیلئے نہیں ،خاندانی اور باپ داداسے تعلق ہے اور ایسے تعلق میں سیاسی عہدے اور مفادات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ،عوام کا باربارہمارے خاندان پراعتمادہمارے لئے وائس چیئرمینی سے زیادہ اعزازکی بات ہے ،ان خیالات کا اظہارممتازانٹرنیشنل بزنس مین شیخ طارق محمودناروے نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ کائرہ خاندان سے تعلق ہمارے بزرگوں سے چلاآرہاہے ،اور کائرہ خاندان کے اکثرفیصلوں میں ہمارے والدمحترم کی مشاورت شامل ہوتی ہے ،ہمارے لئے اس سے زیادہ عزت اور فخرکی بات اور کوئی نہیں ہوسکتی،انہوں نے کہاکہ ضلع گجرات کے اخبارات میں کائرہ خاندان کے بارے میں کچھ لوگوں کے بیانات پڑھ کردلی دکھ ہواہے ،سیاست میں کارکردگی ترقیاتی کاموں اور عوام کے مسائل حل کرناہوتی ہے ،اپنی لکیرکارکردگی کی بنیادپربڑی کرنی چاہئے نہ کہ دوسرے کی لکیرمٹاکر،کائرہ خاندان نے عوامی خدمت کی جو تاریخ رقم کی ہے وہ ضلع گجرات کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہے ،مخالفین کائرہ خاندان کیخلاف الزامات لگاکرنہیں عوام کی خدمت کرکے اپنانام اونچاکریں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے وائس چیئرمینی سے ضروری عوامی خدمت کا عظیم مشن ہے جو ہمارے والدالحاج شیخ عبدالخلیل نے شروع کیاتھااور الحمدوللہ ہم اسے کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔