ننکانہ صاحب( عبدالغفار چوہدری) پاکستان جمہوریت کا متحمل نہ ہے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور لٹیروں سے پائی پائی وصول کرنے کے لیے کردار ادا کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل و سیاسی رہنما چوہدری طارق محمور ورک نے ایک پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی قانون پر عمل درآمد نہ ہو رہا ہے پی پی پی اور ایم کیو ایم نے مل کر ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے پی پی پی اسی فیصد اور مسلم لیگ بیس فیصد ترقیاتی کاموں میں خرد برد کرتی ہے جبکہ زرعی اور انسانی ادویات بھی جعلی فروخت ہو رہی ہیں سرکاری افسران سے حکومتی نمائندے حصہ وصول کرتے ہیں جسکی وجہ سے سرکاری افسران کرپشن میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف کے لیے چار سو ارب روپے کے زرعی پیکج کی رقم کسانوں اور حقداروں کو نہ مل سکی ہے صرف من پسند افراد کو نوازا گیا ہے انہوں نے خواتین کے بل پر تنقید کی جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمہ اور ملک کی عوام کو انصاف مہیا کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں اور لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک لیجانے والوں سے پائی پائی وصول کریں