پیرس (اکرم باجوہ سے) وائس چیئرمین طارق عمر، صدر شاہد محمود، جنرل سیکرٹری احسان اللہ فاروقی، جوائنٹ سکریٹری، منیر احمد، فنانس سیکریٹری، خالد آرائیں، یوتھ ونگ کے صدر، چودھری سہیل عامر نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کرلیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے عمران خان کی آمرانہ طرز عمل کی وجہ سے تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔
عمران خان کی حیثیت متنازعہ ہوچکی ہے ۔ان کی وجہ سے تحریک انصاف کئی حصوں میں تقسیم ہے۔عمران خان چےئر مین شپ چھوڑ دیں تو تحریک انصاف میں اختلافات ختم ہوجائیں گے دھاندلی تحریک انصاف کے انتخاب میں ہوئی خبیرپختون کی حکومت دھرنے میں مصروف رہی جبکہ پنجاب میں جوہر ی انداز میں ترقی ہورہی ہے عمران خان صرف نعرے لگار رہے ہیں عوام کو وہ کچھ نہیں دے سکے۔