counter easy hit

بحریہ فاؤنڈیشن سکول اینڈکالج کھاریاں علاقے کے دیگرسکولوں میں ممتازحیثیت رکھتاہے،پرنسپل مسزنائلہ طارق

Tariq principal

Tariq principal

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) بحریہ فاؤنڈیشن سکول اینڈکالج کھاریاں فیڈرل بورڈ اسلام آبادسے الحاق کی وجہ سے علاقے کے دیگرسکولوں میں ممتازحیثیت رکھتاہے،پرنسپل مسزنائلہ طارق نے بتایاکہ الحمدوللہ بحریہ فاؤنڈیشن سکول کی سوفیصدکامیابی کے تناسب کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پراطمینان کا اظہارکرتے ہیں،کامیابی کے اس تناسب کی وجہ قابل اور تربیت یافتہ اساتذہ کی بچوں پرخصوصی توجہ ہے،قرآن کلاسزکے اجراء اور ہم نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بہترین مثبت تبدیلی آئی ہے،سکول انتظامیہ اور والدین کے باہمی روابط کی وجہ سے طلبہ بھرپورنظم وضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں،اور جوڈوکراٹے کی کلاسزکے ذریعے بھی بچوں کی ذہنی اور جسمانی تربیت کی جاتی ہے،بچوں کی تعلینی استعدادبڑھانے کیلئے ایکسٹراکوچنگ کلاسزبھی کی جاتی ہیں،اس سال رزلٹ 26مارچ 2016کو ہوگاتاہم مونٹسر ی سے جماعت ہشتم تک داخلے میرٹ پرجاری ہیں۔