تیسری سارک انرجی ریگولیٹرز اجلاس کے دوران چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کو چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے ۔
نیپرا کے زیر اہتمام تیسری سارک انرجی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے ،تقریب سے خطاب میں طارق سدوزئی نے کہاکہ سارک ممالک کےدرمیان توانائی کےشعبےمیں تعاون ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب لمحہ فکر ہے،سارک ممالک میں بجلی کی تجارت بجلی کی قلت پرقابوپانےمیں مدد دےسکتی ہے۔چیئرمین نیپرا کا کہناتھاکہ بھارت،بنگلا دیش اوردیگرممبرممالک کےدرمیان بجلی کی تجارت ہو رہی ہے۔طارق سدوزئی نےکہا کہ پاکستان کو بجلی چوری و دیگر نقصانات کا سامنا ہے،دیگر ممالک میں بھی بجلی چوری جیسے مسائل ہوسکتے ہیں۔