کامور( نمائندہ خصوصی) پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر برائے موریشس طارق شریف بھٹی نے جمہوریہ کامور کے دورے کے دوران عید الاضحی کا فرض ادا کیا ۔ وہ ممتاز مسلمان شخصیت اور سابق فرانسیسی وزارت داخلہ کے اہلکار زین الدین عرف زینا کی آخری رسومات کے سلسلے میں کامور کے دورے پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہم وطن پاکستانیوں اور کامور کے مسلمانوں کوتہہ دل سے عید الاضحی مبارک ہو،ان کا کہنا ہے کہ فریضہ حج کے اختتام کے بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں، سخاوت اور رحم دلی کا یہ عمل ہم سب کے لیے مثال ہےاس لیے میں دنیا بھر میں اپنے دوستوں، اتحادیوں اور جو یہ تہوار منا رہے ہیں سب کو تہہ دل سے عید مبارک کہتا ہوں۔