اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موریشیس میں تعینات پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر اور ممتاز سماجی کاروباری شخصیت طارق شریف بھٹی صاحب کے دیرینہ دوست فرانس وزارت داخلہ سے منسلک اعلیٰ حکومتی شخصیت جنہیں فرانس کےاعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازا گیا زین الدین عرف زینا انتقال کرگئے۔ اس موقع پر طارق شریف بھٹی صاحب نے دلی رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زین الدین عرف زینا اعلیٰ شخصی کردار اور خوبیوں کے حامل آفیسر تھے۔ زین الدین عرف زینا اسلامی دنیا کے بہت باصلاحیت یورپی نمائندہ تھے۔ جن کو فرانس میں خدمات کے اعتراف کے طور پر متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ وہ زین الدین عرف زینا کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے کامور روانہ ہوگئے۔