ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا شاہد گروپ کے نائب چیرمین حاجی طارق عمر کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے فیصل آباد پاکستان میں 17 مارچ کوانتقال کر گئیں حاجی طارق عمر اپنی والدہ محترمہ کی انتقال کی خبر ملنے کے فوراََبعد پاکستان کیلیے روانہ ہوگے۔
پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا شاہد گروپ کے صدر حاجی شاہد محمودنے پاکستان میڈیا ویانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی طارق عمر کی والدہ مرحومہ کیلیے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بلند کرئے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا شاہد گروپ کے تمام عہدیداران حاجی طارق عمر کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔