حکام نے لاہور جانے والے ٹرک کو روکا تو پانچ ہزار موبائل ، سگریٹ ، بھارتی گٹکا قبضے میں لے لیا گیا
ترنول (یس اُردو) کسٹم حکام نے اسلام آباد میں ترنول کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ دس کروڑ مالیت کے سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔ اسلام آباد میں کسٹم حکام کی بڑی کارروائی ، 10 کروڑ کا سامان ضبط ، ایک ملزم گرفتار ۔ کسٹم حکام نے موٹر وے کے قریب ترنول میں خیبر پختونخوا سے لاہور جانے والے ٹرک کو روکا تو پانچ ہزار موبائل فونز ، غیرملکی سگریٹ ، بھارتی گٹکا برآمد ہوا ۔ کسٹمز حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی اس سال کی سب سی بڑی کارروائی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں لاہور اور خیبر پختونخواہ میں بھجوائی جا رہی ہیں