چکن میکرونی رائس بنانے کے لیے یہ چیزیں درکار ہیں ۔ چکن(بون لیس) 1کپ، لہسن پیسٹ 1چائے کاچمچ، مٹر(اُبلے ہوئے) 1کپ، گاجر(باریک کاٹ لیں) 1/2کپ، ہری پیاز(چوپ کرلیں) 1کپ، شملہ مرچ(چوپ کرلیں) 1عدد، نمک حسبِ ذائقہ، سیاہ مرچ(کٹی ہوئی) 1/2چائے کا چمچ، میکرونی(اُبلی ہوئی) 1کپ10 چاول(اُبلے ہوئے) 3کپ، تیل 1/4کپ چلی گارلک سوس
2کھانے کے چمچ، سویاسوس 1کھانے کا چمچ ۔تیار کرنے کی ترکیب :کڑاہی میں تیل گرم کریں، اس میں گوشت اور لہسن فرائی کریں، گوشت گل جائے تو گاجر‘ شملہ مرچ‘ مٹر‘ ہری پیاز‘نمک’‘ سیاہ رچ‘ میکرونی‘ چاول‘ چلی گارلک سوس اور سویا سوس ڈال کر مکس کریں اور گرم گرم سرو کریں