جسم پر ٹیٹوز کا فیشن پوری دنیا میں مشہور ہےلیکن چہرے پر ٹیٹوز بنانے کا فیشن زرا مختلف حیثیت رکھتا ہے۔ میانمار کے پہاڑوں میں آباد ’چن‘ نامی قبائلی خواتین اس قدیم روایت کو آج بھی بہت ذوق و شوق سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ یہ خواتین جیسے ہی بارہ سے چودہ سال کی عمر کو پہنچتی ہیں ان کے چہروں پر ٹیٹوز بنا دیئے جاتے ہیں اور کان میں بڑی بڑی بالیاں پہنا دی جاتی ہیں۔
چہرے پر ٹیٹوز بنوانے کا عمل انتہائی درد ناک ہوتا ہے۔ بعض اوقات چہرے پر پیچیدہ قسم کے ٹیٹوز بنائے جاتے ہیں ان سے ہونے والے انفیکشن سے خواتین کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔
میانمار حکومت نے اس رویت کو ختم کرنے پر زور دینا شروع کردیا ہے۔
حکومتی پالیسی پر عوام کا ملا جلا تاثر پایا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے بے جاپابندی قرار دے کر یکسر رد کردیا تو کچھ نےاس کا خیر مقدم بھی کیا۔