counter easy hit

ٹیکس قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے، پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن

Tax laws have

Tax laws have

ٹیکس قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، غیر قانونی طریقے سے ملک سے پیسہ باہر بھیجا جاتا ہے ، پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن
کراچی (یس اُردو) پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کالا دھن ترسیلات زر کی مد میں وطن واپس لایا جاتا ہے ، ٹیکس قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ۔پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تاجروں کے لئے ترسیلات زر پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونی چاہئے کیونکہ کئی افراد ٹیکس قانون کا غلط استعمال کرتے ہوئے پیسہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرتے ہیں اور اس کالے دھن کو ترسیلات زر کی مد صرف 3 سے 4 فیصد بینکنگ فیس ادا کر کے سفید کر لیتے ہیں ۔پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ٹیکس قانون سیکشن چار کی شک 111 کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے